حکومت نے ڈیبٹ کارڈ سے پٹرول ڈیزل کی خریداری پر بینکوں کی طرف سے اضافی
چارج لئےجانے کے الزامات کے بارے میں صورت حال واضح کرتے ہوئے آج کہا کہ
پٹرول پمپ سے پٹرل اور ڈیزل کی خریداری پر چارج نہیں لگایا جاتا۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا
میں
تحریری جواب میں بتایا کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایندھن
کی خریداری کے لئے ڈیبٹ کارڈ سے لین دین کرنے پر ڈیلر یا گاہک سے کوئی سروس
چارج نہیں وصول کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تیل کمپنیوں اور وزارت کو بینکوں کی طرف سے اضافی چارج وصول کئے جانے کی شکایتیں ملی ہیں۔